ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کاسرکوڈ ماہی گیرمزدوروں کے درمیان راشن کٹس کی تقسیم

بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کاسرکوڈ ماہی گیرمزدوروں کے درمیان راشن کٹس کی تقسیم

Sat, 02 May 2020 11:41:53    S.O. News Service

بھٹکل:02؍مئی(ایس اؤ نیوز) دور دراز کی ریاست اڑیسہ سے آکر دو وقت کی روٹی کے لئے بھٹکل سے قریب کاسرکوڈ میں ماہی گیری بندرگاہ پر مزدور ی کرنے والے مزدوروں کا لاک ڈاؤن میں خاص خیال رکھتے ہوئے بھٹکل کے فلاحی ادارے مجلس اصلاح وتنظیم کی طرف سے 107لوگوں میں راشن تقسیم کرتے ہوئے انہیں راحت پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن سے پریشان ماہی گیر مزدوروں کا پچھلے ایک ماہ سے ان کے مالکان خیال رکھ رہے تھے ، حالات کا پتہ چلا تو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے جائے وقوع پر پہنچ کر سبھی مزدوروں کی صحت کی جانچ کرائی اور انہیں مدد کرنے کا تیقن دیاتھا۔

جمعہ کی شام بھٹکل سے کاسرکوڈ پہنچے مجلس اصلاح وتنظیم کے ممبران نے لاک ڈاؤن کے ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر عنایت اللہ شاہ بندری نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم لاک ڈاؤن کے موقع پر افسران کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کو تعاون دیا گیا ہے، یہ سب کچھ انسانیت کی بنیاد پر کیا جارہاہے۔ بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنرکی طرف سے  کاسرکوڈ کے مزدوروں کی صورتحال کا پتہ چلاتو تنظیم کے صدر ایس ایم پرویز کی ہدایات پر راشن کٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر فرشین بوٹ یونین کے صدر حمزہ پٹیل اور دیگر لوگ موجود تھے۔  


Share: